اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دنیا کے مختلف ملکوں کے سربراہوں اور اعلی حکام کی شرکت سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس نیویارک میں شروع ہوگیا ہے ۔ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی جنگ کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہم چین کے ساتھ کشیدگی نہیں چاہتے لیکن اپنے قومی مفادات سے کسی بھی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ انہوں نے چین کی تجارتی پالیسیوں کو ہدف تنقید بنایا -
ٹرمپ نے ایران کے بارے میں اپنے بے بنیاد دعوؤں کی تکرار کرتے ہوئے ایران کو امن و صلح کے لئے خطرہ قراردیا اور یمن کے نہتے عوام پر امریکا کے خطرناک ہتھیاروں سے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کا ذکرکئے بغیر کہا کہ ایران ، یمن اور شام میں جنگ کو ہوا دے رہا ہے - ٹرمپ نے ایران کو امن و صلح کے لئے خطرہ اور دہشت گردی کا حامی ایک ایسے وقت قرار دیا ہے جب خلیج فارس کے علاقے سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں جتنے بھی بحران ہیں ان میں امریکا براہ راست یا بالواسطہ شریک ہے - اور دہشت گردی کی حمایت کے تعلق سے ایران کے خلاف ان کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب انہوں نے انتخابی مہم کے دوران خود اعتراف کیا تھا کہ دہشت گرد گروہ داعش کو امریکا نے ہی بنایا ہے -
/129
25 ستمبر 2019 - 06:18
News ID: 977960

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس شروع ہوگیا ہے جس کی افتتاحی تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ نے ایران چین اور ونزوئیلا کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے